• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری اور فریال کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی۔

بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 21دسمبر تک ہی ملتوی کر دی۔

س سے قبل میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کے موقع پر سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کراچی کی بینکنگ کورٹ پہنچے۔

بینکنگ کورٹ میں آج میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی عبوری ضمانت کا آج آخری دن تھا۔

کیس میں آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی، حسین لوتھا، انور مجید کے صاحبزادے و دیگر نامزد

ملزمان کے خلاف بوگس اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

کیس میں آصف زرداری ،فریال تالپور ،انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین اور علی مجید بھی عبوری ضمانت پر ہیں جبکہ انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی اور طحہٰ رضا گرفتار ہیں۔

تازہ ترین