• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جاپان میں ڈرونز کے درمیان ریسنگ کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کچھ انوکھاکرنے کی جستجو دل میں لئے دنیا بھر سے کئی انجینئرز نے شرکت کی۔

یہ نوجوان انوکھے مقابلوں میں وہ اپنے ڈرون لے کر جنگل میں بنائے گئے ریسنگ ٹریک پر پہنچ گئے جہاں نصب کردہ ایروز کی مدد سے راستے کی پہچان کرتے ان ڈرونزز میں لگی لائیٹس اپنے حریف سے چوکنا رکھنے میں مدد گار ثابت ہو تی رہیں جبکہ کھلاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ڈرون کو قابو میں رکھتے ہوئے پائیلون سے ٹکرانے سے بچانا تھااور مارکس کو فالو کرنا تھا۔

کھلاڑی اپنے ڈرون کے ذریعے راستے کا بہتر انداز میں تعین کرتے رہے اور آپس میں ٹکرائے بغیر منا سب فاصلے پر تیزی سے اپنا ڈرون اڑاتے ہوئے مقابلہ جیتنے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے۔

بعد ازاں مقابلے کے فاتح کا اعلان بھی کیا گیا اور اسے ایک جدید ڈرون انعام میں دیا گیا۔

تازہ ترین