• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’گاڈزیلا؛کنگ آف دی مونسٹرز‘ کانیاٹریلر جاری


بلاک بسٹر گاڈزیلا سیریزکی نئی ایکشن ڈرامہ فلم"گاڈزیلا؛کنگ آف دی مونسٹرز"کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

ہدایتکارمائیکل ڈاؤٹری کی اس فلم میں اداکاربریڈلے وائٹ فورڈ،ملی بوبی براؤن،وارا فرمیگا،کیلی شینڈلر اور چارلس ڈینس اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مینامی ایچکاوا اور ٹیاچی یویڈاکی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل مونسٹر پر مبنی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی مچانے آپہنچی ہے ۔

جاپانی سنیما اور لیجنڈنری پکچرز کے تحت بننے والی خوف اور دہشت سے بھرپور ایکشن ڈرامہ مونسٹر فلم گاڈزیلا ؛ کنگ آف دی مونسٹرز آئندہ سال مارچ میں سنیماگھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

 

تازہ ترین