• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 10 دسمبر ، 2018

مری جانے والوں کیلئے کیا ہدایات جاری کی گئیں؟

ملکہ کوہسار مری میں رواں سیزن کی پہلی برف باری ہونے کے بعد سیاحوں کا رش بڑھ گیا۔

مری میں ٹریفک کی سہولتوں کے پیش نظر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، ٹریفک پولیس نے سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سیاح صرف پیٹرول گاڑی پر ہی مری آئیں، مری آنے والے سیاح گاڑی میں ٹوچین بھی ساتھ رکھیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق روڈ پر گاڑی کھڑی کرکے سیلفیاں نہ بنائیں تاکہ اس ٹریفک متاثر نہ ہو، سیاح پیٹرول کا ٹینک فل رکھیں اور غلط پارکنگ نہ کریں۔

ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاح مدد اور رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 0519269200 پر رابطہ کریں۔