• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کسی کا رہنا یا نہ رہنا معنی نہیں رکھتا‘‘

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کہتے ہیں کہ اداروں کے حوالے سے کسی کا رہنا یا نہ رہنا معنی نہیں رکھتا، اپنےگریباں میں جھانکیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہم میں کتنی کوتاہیاں ہیں۔

چیف جسٹس نے کوئٹہ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگلے 7سال میں بلوچستان میں پانی نایاب ہو جائےگا، آج تک کسی نے اس مسئلے کو نہیں اٹھایا،ڈیم ہماری بقا اور آنے والی نسلوں کے لیے ناگزیر ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچستان کی نمائندگی ناگزیر ہے، کوئی ٹریبونل ایسا نہیں ہےجو غیر فعال ہو۔

چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ میں نے سپریم کورٹ اسلام آباد رجسٹری کے لیےنام دینے کا کہا تھا، ابھی تک نام نہیں آئے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے یہ بھی کہا کہ وکلاء کی جاب کا معاملہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کو بھیج رہا ہوں۔

تازہ ترین