• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کرسمس کی آمد میں ایک مہینے سے بھی کم وقت رہ گیاہے اسی سلسلے میں یورپ بھر میں کرسمس کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔

جرمنی کے شہرDresdenمیں ہر سال کی طرح اس سال بھی قدیم کرسمس مارکیٹ سج گئی ہے جہاں گزشتہ روز عوام کی دیوہیکل کیک سے تواضع کی گئی اور لوگوں نے مزیدار کیک خوب مزے لے کر کھایا۔

مارچنگ بینڈ کے ساتھ ساتھ بگھی میں پوری شان و شوکت سے رکھ کر لایا گیا یہ کیک سینکڑوں افراد نے کھایا اور شیف کے ہاتھوں کی ذائقے کو سراہے بغیر نہ رہ پائے۔

دوسری جانب برسوں قدیم اس مارکیٹ کو دلہن کی مانند سجایا گیاہے ،رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجی اس مارکیٹ میں کرسمس تحائف کے طور پر دی جانے والی اشیاء سمیت خوبصورت موم بتیاں،سانتاکلاز لباس او ر انتہائی دیدہ زیب کرسمس ٹریزبھی رکھے گئے ہیں ۔

اس مارکیٹ میں مقامی افراد سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد خریداری کے لیے آرہی ہ

تازہ ترین