• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’برطانیہ بریگزٹ فیصلہ کالعدم قرار دینے کیلئے آزاد‘

یورپین عدالت کا کہنا ہے کہ برطانیہ یکطرفہ طور پر بریگزٹ فیصلہ کالعدم قرار دینے کیلئے آزاد ہے۔

لکسمبرگ میں یورپین کورٹ آف جسٹس نے اسکاٹش سیاستدانوں کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بریگزٹ پر آج فیصلہ سنا دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ برطانیہ یکطرفہ طورپر بریگزٹ کافیصلہ واپس لینے میں آزادہے، اسے اس معاملے پر یورپین یونین بلاک سے اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔

برطانوی پارلیمان میں بریگزٹ سےمتعلق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے پیش کردہ مجوزہ بریگزٹ مسودے پر آئندہ روز رائے شماری ہوگی ، جس سے قبل یورپین عدالت کے فیصلے کو یورپین یونین کے حامیوں کیلئے کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین