• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول بچہ ہے پر عقل کا کچا ہے،یاد رکھیں پی پی چیئرمین کے والد آصف زرداری ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوازشریف نے مان لیا ان کی حکومت میں ڈالر 10 روپے مہنگا ان کی مرضی سے ہوا۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانا وزیراعظم عمران خان کا 92 ورلڈ کپ،کینسر اسپتال اور نمل یونیورسٹی جیسا کارنامہ ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان بطور وزیراعظم اور عثمان بزدار کا بطور وزیراعلیٰ تمام وزرا پر چیک اینڈ بیلنس تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسی وزیر نے ایک دن کی بھی چھٹی نہیں کی،نواز شریف نے گزشتہ دنوں بھڑک ماری،ان کی حکومت میں ڈالر 98 سے 108 روپے تک گیا یعنی وہ مان رہے ہیں کہ 10 روپے ڈالر مہنگا ہوا اور ان کی مرضی سے ہوا تھا۔

فیاض الحسن چوہان نے پی پی قیادت پر تنقید کی اور کہا کہ بلاول بچہ ہے پر من کا کچا ہے، یہ یاد رکھیں کہ بلاول کے والد آصف علی زرداری ہیں جبکہ فریال تالپور کے ڈرائیور کا 6 ارب کا اکاونٹ نکل آیا۔

تازہ ترین