• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف کو پارلیمنٹ پہنچا دیا گیا

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچادیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈ ر جاری کئے تھے ،جس کی تکمیل کےلئے سیکیورٹی فورسز نے انہیں پارلیمنٹ ہائوس پہنچایا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کو براستہ موٹر وے لاہور سے اسلام آباد لایا گیا، شہباز شریف سے ان کے چیمبر میں ن لیگ کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق اور رانا تنویر حسین نے ملاقات کی۔

ن لیگی رہنماؤں نے ملاقات میں شہبازشریف سے ان کی خیریت دریافت کی،اس موقع پر صحافی نے اپوزیشن لیڈر سےجیل میں طبی سہولتوں کی فراہمی اورسختیوں سے متعلق استفسار کیا۔

انہوں نے جواباً کہا کہ طبی سہولیات کی فراہمی میں تاخیر کی جاتی ہے،جیل ہے وہاں سختی تو ہوتی ہے،سختیاں تو برداشت کرنا ہوں گی۔

منسٹر انکلیو میں شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا،قومی اسمبلی کے موجودہ سیشن کےدوران اپوزیشن لیڈر منسٹرانکلیو میں اپنی رہائشگاہ میں رہیں گے۔

تازہ ترین