• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے اکتوبر 2018ء کا سیف سٹی منصوبہ منسوخ کر دیا

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت اکتوبر 2018 کاسیف سٹی منصوبہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مرتضی وہاب نے کہا کہ پورے کراچی میں نہیں صرف ریڈ زون اور کچھ دیگر علاقوں میں سیف سٹی منصوبہ شروع کیا جائے گا۔


ان کا کہنا تھاکہ نئی موٹرسائیکل میں ٹریکر لازمی قرار دینے کی قانون سازی کی جاے گی،ایپکس کمیٹی میں گورنر سندھ کبھی بھی شامل نہیں تھے۔

مشیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ پورے شہر کےلئے ایک ساتھ شروع نہیں کرسکتے، پہلے کراچی کے ریڈ زون میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹریٹ کرائمز روکنے کیلئے قانون میں اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے، وہ اسٹریٹ کرائمز جن میں اسلحہ استعمال ہو گا اس پر انسداد دہشت گردی کی دفعات لگائی جائیں گی۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ کل سید مرا دعلی شاہ کی عمران خان سے ملاقات وزیراعظم کی درخواست پر ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے انہیں باور کرایا کہ صوبائی حکومت آئین کے تحت کام کرتی رہے گی۔

تازہ ترین