• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’فیاض چوہان کیا پدی کیا پدی کا شوربہ ہیں‘

پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ فیاض چوہان کیا پدی کیا پدی کا شوربہ ہیں ، وہ باز نہ آئے تو ان کا ناطقہ بند کردیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر چوہدری منظور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان جیسے بدزبانوں کو لگام دینا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزراء بلاول بھٹو پر الزامات لگا کر اپنا قد نہیں بڑھاسکتے، سیاسی یتیم فرشتہ بننےکی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

پی پی پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر نے مزید کہا کہ فیاض چوہان سیاسی لانڈری کی وہ میل ہیں جن کا مقدر گندے نالے میں گرنا ہے۔

چوہدری منظور نے یہ بھی کہا کہ ہم خوفزدہ نہیں ، گندی زبان بھی استعمال نہیں کرنا چاہتے ، بلاول بھٹو نے سخت بات کی تو انھیں نوٹس جاری کردیا گیا ۔

تازہ ترین