• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کے ساتھ کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے، پروفیسر شعبیب

تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد بھی ضروری ہے، کھیل سے طلبا و طالبات میں ذہنی اور جسمانی توانائی اور مضبوطی پیدا ہوتی ہے۔

یہ بات ہمدرد یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر شبیب الحسن نے اسپورٹس ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے رجسٹرار جامعہ ہمدرد پرویز میمن نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر جامعہ ہمدرد کے اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد موجود تھی۔

شیخ الجامعہ نے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد لازمی ہے، ہماری یونیورسٹی نے باقاعدگی سے کھیلوں کا انعقاد ہوتا ہے جو ایک اچھی بات ہے، یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کھیلوں کا باقاعدہ آغاز کیا۔ جامعہ ہمدرد میں ہونے والے ہفتہ وار کھیلوں میں کرکٹ، فٹ بال، ٹیبل ٹینس، لانگ جمپ، والی بال، تھرو بال، شطرنج، پنجہ آزمائی کے ساتھ ساتھ وڈیو گیم اور کائونٹر اسٹرائیک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین