• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو زخمی شیر کہنے پر پی ٹی آئی، ن لیگی ارکان آمنے سامنے

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکمران جماعت تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعت ن لیگ کے اراکین کےد رمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔

پی ٹی آئی کے راجہ ریاض نے شہباز شریف کی طرف دیکھ کر کہا کہ یہ زخمی شیر ہے تو ن لیگ کے رانا تنویر نے انہیں چمچہ قرار دیا ۔

ا سپیکر اسد قیصر نے حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو ماحول ٹھیک رکھنے کی وارننگ دے دی ۔

قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ کرکٹ میچ فکسنگ میں گزشتہ پانچ سال میں چھ کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس چار بجے شروع ہوناتھا تاہم ڈیڑھ تاخیراس کا آغاز ہوا تو اس وقت حکومتی اورا پوزیشن ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جب ایوان میں شہباز شریف کی آمد پہ لیگی ارکان نے شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے۔

تحریک انصاف نے راجہ ریاض نے شہباز شریف کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ حقیقت یہ ہے یہ زخمی شیر ہے، اس پہ ن لیگی رہنما رانا تنویر نے راجہ ریاض کو چمچہ قرار دے دیا ،اسپیکر نے دونوں کے الفاظ حذف کرا دئیے۔

وقفہ سوالات میں وزارت بین الصوبائی رابطہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں بتایا کہ ناصر جمشید پر 10 سال کی ،محمد عرفان پر 1سال کی پابندی لگائی گئی، محمد نواز پر 2 ماہ کی پابندی جبکہ شرجیل خان پر 5 سال اور خالد لطیف پر 5سال کی پابندی عائد کی ہے،شاہزیب حسن پر 4 سال پابندی اور جرمانہ عائد کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان بار بار درخواست کے باوجود قید پاکستانیوں کی تفصیلات نہیں دے رہا،الزامات سے متعلق بھی سفارتخانے کو آگاہ نہیں کرتا، قیدیوں تک قونصلر رسائی بھی نہیں دی جاتی۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ افغانستان میں قید پاکستانیوں پر زیادہ تر دہشت گردی کے الزامات ہیں۔

تازہ ترین