• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھو پیر میں حجام کے 9 سالہ بچے کا اغوا اور قتل

کراچی کے علاقے منگھوپیر کے علاقے غازی گوٹھ کے رہائشی امجد حسین کے 9 سالہ بچےمحمد حسن کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا۔

محمد حسن اپنے والد کے ساتھ دکان پر کام کرتا تھا جو جمعہ کو اچانک لاپتہ ہوگیا، بچے کے والد نے منگھوپیر تھانے پہنچ کر بیٹے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی،پولیس نے روایتی طریقہ کے مطابق تحریری درخواست لے کر امجد حسین کو رخصت کردیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق خاندان اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو تلاش کرتا رہا، منگھوپیر پولیس جائے وقوعہ پر گئی اور نہ ہی اہل خانہ کے ساتھ مل کر بچے کا سراغ لگانے کی کوشش کی۔

پیر کی دوپہر غازی گوٹھ میں ہی ایک خالی پلاٹ سے محمد حسن کی تشدد زدہ لاش مل گئی، بچے کو پھندا لگا کر قتل کیا گیا۔

پولیس نے شام عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی لاش لواحقین کے حوالے کردی جسے پیر کو رات گئے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ تاہم رات گئے تک بچے کے لاپتہ ہونے، حبس بےجا میں رکھنے اور قتل کے محرکات معلوم نہیں کئے جاسکے۔

تازہ ترین