• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ورلڈکپ،کوارٹرفائنل کیلئے پاکستان اوربیلجیم آج مدمقابل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کے شہر بھوبنیشورمیں ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم منگل کو بیلجیم سے مقابلہ کرے گی ۔ٹورنامنٹ میں ٹیم کوئی میچ نہیں جیت پائی ہے ۔ فتح اسےکوارٹر فائنل میں پہنچاسکتی ہے۔ گروپ ٹیموں کے درمیان تین میچز کھیلے گئے تھے جس میں پاکستان کو پہلے میچ میں جرمنی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرا میچ ملائیشیا سے 1-1 گول سے برابر رہا تھا۔ پاکستان کو ہالینڈ نے پانچ ایک سے شکست دی تھی۔ پاکستان اپنے گروپ ڈی میں تیسرے اور بیلجیم گروپ سی میں دوسرے نمبر پر ہے۔ دریں اثنا قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود سےملاقات کی۔
تازہ ترین