• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا ہوا،بورڈنے تفصیلات جاری نہیں کیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پانچ دن قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس رات کو ہوا اور رات کی تاریکی میں ختم ہوگیا۔ پی سی بی نےجلاس کی تفصیلات جاری کرنے سے گریز کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ پی سی بی ڈائر یکٹر ہارون رشیدکا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کے اراکین محسن خان، وسیم اکرم مصباح الحق اور عروج ممتاز کو بنیادی معلومات دی جارہی ہیں ۔ ڈومیسٹک اسٹرکچر وہی ہوگا جو پاکستان کیلئے بہتر ہوگا ۔ دریں اثناحبیب بینک کی ٹیم کے کپتان عمران فرحت کا کہنا ہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم نہیں کرنا چاہیے۔
تازہ ترین