• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیلیڈ ٹیسٹ،آسٹریلین ٹیل اینڈرز کی مزاحمت ناکام،بھارت کامیاب

ایڈیلیڈ (جنگ نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ دلچسپ مقابلے کے بعد 31رنز سے جیت لیا۔ آسٹریلین ٹیم دوسری اننگزمیں291رنزپرآئوٹ ہوگئی۔ ٹریوس ہیڈ 14، شان مارش 60 ، کپتان ٹم پین 41، مچل اسٹارک 28، پیٹ کمنز 28، جوش ہیزل ووڈ 13 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے، ناتھن لائن 38رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ آخری بیٹسمین ہیزل ووڈ متنازع کیچ کے نتیجے میں پویلین واپسی پر مجبور ہو گئے ۔ جسپریت بمراہ، روی چندرن ایشون اور محمد شامی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ چتیشور پجارا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
تازہ ترین