• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی 20 کا آغاز، راولپنڈی اور لاہور وائٹس کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملتان میں قومی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں پیر کو افتتاحی میچ میں راولپنڈی نے اسلام آباد کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔ اوپنر سمیع اسلم نے47 گیندوں پر56 رنز بنائے۔ زاہد منصور نے23 رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ اسلام آباد کے عابد علی پانچ رنز بناسکے۔ دوسرے میچ میں لاہور وائٹس نے لاہور بلیو ز کو نو وکٹ سے ہرادیا۔ بلیوز نے پانچ وکٹ پر182 رنز بنائے۔ سلمان بٹ نے53 گیندوں پر84 ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔ کامران اکمل نے40 گیندوں پر81 رنز اسکور کئے۔
تازہ ترین