• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پریس کلب میں 140صحافی ممبران کو پلاٹس کی قرعہ اندازی کی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں جتنی صحافت اور سیاست آزاد ہونی چاہئے وہ نہیں ہے۔ جتنی آزادی جمہوریت کو ملے گی اتنی ہی صحافت کو بھی ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کراچی پریس کلب میں 140 کلب کے صحافی ممبران کو ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں پلاٹس کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب، وقار مہدی اور راشد ربانی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا تقریب میں پریس کلب کے صدر احمد خان ملک، سیکرٹری مقصود یوسفی، نائب صدر سید منہاج الرب،خزانچی موسی کلیم اور گورننگ باڈی کے ممبران ایم ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈی جی محمد سہیل ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ ایوب فاضلانی، محمد ارشد خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایک مڈل کلاس شخص کا بھی اپنا گھر بنانا ناممکن ہوگیا ہے اور ہماری صحافی برادری تو دن رات اس ملک میں بحالی جمہوریت کے لئے کوشاں ہے اس ستون کی حالت زار بھی اب اتنی بہتر نہیں ہے کہ ایک صحافی اسے ملنے والی تنخواہ سے اپنا گزر بسر کے ساتھ ساتھ اپنا گھر لے سکے اس لئے حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس ستون سے وابستہ افراد کو مشکلات سے آزاد کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تازہ ترین