• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپانوی کوسٹ گارڈز نے 30 سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو بچا لیا

میڈرڈ (این این آئی)اسپین کی حکومت کے مطابق ہسپانوی کوسٹ گارڈز نے تینتیس غیر قانونی تارکین وطن کو کھلے سمندر سے زندہ بچا لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان تارکین وطن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے، جسے ساحل پر پہنچانے کے فوری بعد طبی امداد فراہم کی گئی۔ یہ افراد ایک چھوٹی کشتی پر سوار ہو کر آبنائے جبرالٹر کو عبور کر کے اسپین پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ یہ افراد بحیرہ روم کی تجارتی گزرگاہ سے ہٹ کر مشکل سمندری راستے کے ذریعے شمالی افریقہ سے یورپ پہنچنا چاہتے تھے۔ دوسری جانب تارکین وطن کی بین الاقوامی ایجنسی آئی او ایم کے مطابق رواں برس کے دوران ساٹھ ہزار سے زائد افریقی مہاجرین اسپین پہنچ چکے ہیں۔
تازہ ترین