• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 فیصد ورکرز اپنی ای میلز کرسمس تعطیلات میں چیک کریں گے

لندن (پی اے ) پچاس فیصد ورکرز اپنی ای میلز کرسمس بریک میں چیک کریں گے کیونکہ ابھی ان کو اپنا کام ختم کرنا ہے۔ یہ انکشاف ایک نئی ریسرچ میں ہوا جو کنسلٹنٹس لی ہیچٹ ہیری سن پینا نے کی۔ اس سٹڈی میں بتایا گیا کہ تین میں سے ایک ورکر اپنی ورک ای میلز کرسمس ڈے پر دیکھے گا ۔ یہ سروے 2000 ورکرز سے کیا گیا ۔ اس سروے میں یہ سامنے آیا کہ بہت سے ورکرز یہ چاہتے ہیں کہ جب وہ کرسمس کے بعد کام پر واپس آئیں تو ان کا ورک لوڈ کم ہو۔ ان میں بعض لوپ میں رہنا چاہتے ہیں ۔ کرسمس سے سٹریس میں اضافہ اور کم پیداواریت ہو سکتی ہے۔ کرسمس ہالیڈیز ریسٹ اور ریلیکسیشن کا وقت ہونا چاہیے ۔ یہ تشویش ناک بات ہے کہ تعطیلات کے دوران بھی بہت سے ورکرز ای میلز کو دیکھنے میں مصروف رہیں گے۔چیف ایگزیکٹیو جے سی ٹونینڈ نے کہا لیڈرز کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ تعطیلات کے دوران آرام ملازمین کیلئے کتنا اہم ہوتا ہے ۔ اس دوران وہہ اپنے جسم اور دماغ کو آرام دیں۔ کام کے دبائو کا مطلب یہ ہے کہ ورکرز کی توانائیاں ختم ہو جائیں گی اور جب وہ کام پر واپس آئیں گے تو وہ چست اور توانا نہیں ہوں گے۔
تازہ ترین