• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل عامر ریاض ڈیفنس یونیورسٹی، جنرل ماجد احسان کور کمانڈر لاہور تعینات

راولپنڈی(پرویز شوکت)آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 2 لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو پریزیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کور کمانڈر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو کور کمانڈر لاہور تعینات کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ کمانڈر سدرن کمانڈ کے عہدے پر فائز تھے جب کہ ان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ لگایا گیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان وائس جنرل ہیڈکواٹرز میں چیف آف جنرل اسٹاف اور صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ اس سے قبل وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پلاٹون کمانڈر، ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں جنرل اسٹاف آفیسر ٹو، جنرل اسٹاف آفیسر ون، ڈیویلپڈ کوپس میں کرنل جنرل اسٹاف اور بریگیڈ کمانڈر سمیت دیگر عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین