• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی بحران سے نکلنے کیلئے حکومت کے پاس ایک راستہ یہ بھی

اسلام آباد (رپورٹ: مہتاب حیدر) حکومت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا کہ وہ اضافی ٹیکسوں کے ذریعہ آمدنی بڑھانے کیلئے راہیں تلاش کرے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اس کیلئے مختلف امکانات، ممکنات ، متبادل اور طریقے زیرغور ہیں۔ جس میں اضافی آمدن کیلئے رواں مالی سال کے باقی حصے میں قومی اسمبلی میں نیا مالیاتی بل متعارف کرانا بھی شامل ہے۔ جو اقدامات زیرغور ہیں ان میں درآمدات پر ٹیکسوں میں اضافہ، مختلف اشیاء پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) اور پٹرولیم مصنوعات پر معیاری جی ایس ٹی شرح کیلئے امکانات کا جائزہ لینا شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اقدامات میں نان فائلرز کیلئے ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ بھی زیرغور ہے۔ رواں ماہ یعنی دسمبر 2018ء کیلئے ایف بی آر کو 469 ارب روپے کی وصولیوں کا مشکل ہدف درپیش ہے۔ ایف بی آر نے گزشتہ ماہ کے دوران 5 سے 7.9 فیصد کی حد میں وصولیاں کیں اور اس کیلئے رواں ماہ 10.7 فیصد کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہے۔

تازہ ترین