• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری پیشیاں،وزیراعظم اورانکی بہن کے معاملے میں فرق !آخرکیوں ؟ پی پی

کراچی(خبرایجنسیاں) پیپلز پارٹی نے کہاہےکہ ہماری پیشیاں ہورہی ہیں اوروزیراعظم اورانکی بہن کے معاملے میں فرق !آخرکیوں؟پانچویں بار زرداری اورفریال عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمران کو نیب کیس میں استثنیٰ ملا گیا ہےاور علیمہ بھی کہیں پیش نہیں ہوتیں۔ گزشتہ روز زرداری اور فریال کی بینکنگ کورٹ میں پیشی پر ردعمل میں رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا منشور تھادونہیں ایک پاکستان ،لیکن آج ہمیں دو پاکستان نظر آرہے ہیں،ہر شہری قانون کی نظر میں برابر ہے ،پھر وزیر اعظم اورانکی بہن کے معاملے میں فرق کیوں ہے ؟ پی پی رہنما عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، انہیں وقتاً فوقتاً سوالنا مے بھی بھجوائے جارہے ہیں جبکہ عمران خان پر نیب کیس ہے لیکن انہیں نیب سے استثنیٰ ہے،وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان سے متعلق بھی صرف ایک رپورٹ آئی اور کوئی پیش رفت نہیں ۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو اور پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو تباہ کرنے کی راہ پر گامزن ہے، اپنے مستقبل سے مایوس وزیراعظم اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین