• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کروڑ 50؍ لاکھ آبادی کا شہر تہران تیزی سے دھنسنے لگا، ماہرین پریشان

کراچی (نیوز ڈیسک) مغربی ایشیا کا سب سے گنجان آباد سمجھا جانے والا شہر تیزی سے اور چونکا دینے کی حد تک زمین میں دھنستا جا رہا ہے اور ماہرین پریشان ہیں۔ سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کا دارالحکومت تہران ایک کروڑ 50؍ لاکھ لوگوں کا گھر سمجھا جاتا ہے لیکن اب یہ ڈرامائی انداز سے زمین میں دھنس رہا ہے، نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شہر کے کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جو سالانہ 10؍ انچ تک دھنس رہے ہیں۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیئو سائنسز پوسٹڈیم جی ایف زی نے سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار اور تصاویر کا جائزہ لیا اور اپنی تحقیق میں 2003ء سے 2017ء تک کا تقابل کیا۔ تحقیق کے دوران انٹرفیرو میٹرکس سنتھیٹک اپرچر ریڈار (InSAR) نامی تکنیک استعمال کی گئی جو گزرتے وقت کے ساتھ زمین میں آنے والی تبدیلیوں کو ریکارڈ کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔

تازہ ترین