• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کے دامادعلی عمران کی کمپنی نے نیب کی کارروائی کیخلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور(نمائندہ جنگ)سابق وزیراعلی شہباز شریف کے داماد علی عمران کی کمپنی نے نیب کی کارروائی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا اور ایک آئینی درخواست دائر کر دی علی اینڈ فاطمہ کمپنی نے جائیداد منجمد کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سابق سی ایف او اکرام نوید نے قانون کے مطابق اپارٹمنٹس خریدے، درخواست میں نشاند ہی کی گئی ہے کہ اکرام نوید سے وصول رقم کا مکمل بنک ریکارڈ موجود ہے، درخواست میں واضح کیا گیا ہے کہ اکرام نوید کے بیان پر نیب نے علی پلازہ منجمد کر دیا۔
تازہ ترین