• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کا نوبیل انعام ، عراقی خاتون اور کانگو کے ڈاکٹر کے نام دیدیا گیا

اوسلو (جنگ نیوز) کانگو کے ڈاکٹر ڈینس مُکویگے اور عراق کی یزیدی خاتون نادیہ مُراد نے سال 2018 کا امن کا نوبیل انعام جیت لیا۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر ڈینس مکویگے، جنہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خواتین کی مدد کرنے پر ʼڈاکٹر مِراکل (معجزہ)ʼ بھی کہا جاتا ہے اور دہشت گرد تنظیم ʼداعشʼ کی جنسی غلامی سے فرار ہونے والی نادیہ مراد، جو اپنے تجربے کو استعمال کرکے یزیدی لوگوں کی طاقتور آواز بنیں، کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں اعزاز سے نوازا گیا۔
تازہ ترین