• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کوبرطانیہ کے ساتھ تجارت بڑھائی ہوگی، فیصل راشد

لندن (رپورٹ:مرتضیٰ علی شاہ) برطانیہ کے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ فیصل راشد نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ کی رکنیت کیلئے انتخابی مہم میں 13ہزار پائونڈ اسٹرلنگ (20لاکھ روپے)خرچ کئے۔ جو پارٹی عطیات اور رکنیت فیس کی مد میں جمع کئے گئے۔ اتنی کم رقم خرچ کرکے پاکستان میں پارلیمنٹ کی رکنیت کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حسن حکمرانی اور حقیقی نمائندگی کیلئے پاکستان میں انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ اس کے بغیر کوئی تبدیلی ممکن نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی برطانیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہو گا۔
تازہ ترین