• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمدرد یونیورسٹی ،بڑی تعداد میں ملازمین غیر ضروری قرار دے کر فارغ

کراچی(سید محمد عسکری) ہمدرد یونیورسٹی میں دو سو ملازمین کو غیر ضروری قرار دے کر فارغ کردیا گیا ہے جن میں اساتذہ سے لیکر چپراسی اور مالی تک شامل ہیں، ہمدرد یونیورسٹی انتظامیہ کے اس اقدام سے ملازمین میں شدید بے چینی اورعدم تحفظ پایا جاتا ہے، فارغ کئے گئے ایک اسسٹنٹ پروفسیر نے جنگ کو بتایا کہ انہیں وجہ بتائے بغیر فارغ کیا گیا جب کہ وہ مستقل ملازم تھے،ایک اور ملازم نے جنگ کو بتایا کہ دسمبر کے آخر میں اس وقت نوٹس ملا جب یونیورسٹی میں تعطیلات تھیں اور کہا گیا کہ آپ اہم اجلاس میں نہیں آئے تاہم جب میں نے جواب دیا کہ تعطیلات تھیں تو مجھے وجہ بتائے بغیر فارغ کردیا گیا ایک اور نچلے گریڈ کے ملازم نے جنگ کو بتایا کہ وہ ہمدرد یونیورسٹی کے قریب ہی رہتا ہے اچانک اسے فارغ کردیا گیا۔ ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شبیب الحسن نے جنگ کو بتایا کہ دو سو تو نہیں البتہ دو درجن غیر ضروری ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے کیوں کہ جامعہ ہمدرد کو مالی خسارے کا سامنا ہے، آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہیں انھوں نے کہا کہ جن ملازمین کو نکالا گیا ہے وہ غیر ضروری تھے یا ان کے خلاف شکایات تھیں کہ وہ کام نہیں کرتے،۔

تازہ ترین