• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کے پہلے5 ماہ ، بیرون ملک ترسیلات زر میں 12.56فیصد اضافہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ ( جولائی تا نومبر ) کے دوران بیرون ملک سے 9ارب،2 کروڑ،86لاکھ ڈالر (12کھرب 28 ارب روپے) ترسیلات زر ہوئیں جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 8ارب2کروڑ،11لاکھ ڈالر (10کھرب91ارب روپے)ترسیلات زر ہوئی تھیں اس طرح ترسیلات زر میں 12.56فیصد اضافہ ہوا ہے ، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق نومبر میں ایک ارب60 کروڑ86لاکھ ڈالر( دو کھرب 19ارب روپے ) کی ترسیلات زر پاکستان میں بھیجی گئیں جو اکتوبر کے مقابلے میں 19.58 فیصد اور گزشتہ برس نومبر کے مقابلے میں 2فیصد زیادہ ہیں ۔
تازہ ترین