• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھڑ کے زہر میں طاقتور اینٹی بایوٹک جزو دریافت

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں نے بھڑ (واسپ) کے زہر میں ایسی طاقت ور اینٹی بایوٹک خاصیت دریافت کی ہے جو تیزی سے بدلتے اور ہماری موجودہ ادویہ کو ناکام بنانے والے ایک بیکٹیریا کا مقابلہ کرسکتی ہے۔میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنس دانوں نے جنوبی امریکی ممالک مثلاً برازیل اور پیراگوئے میں پائی جانے والی ایک بِھڑ ’پولی بیا پولسٹرا‘ کے زہر کا مطالعہ کیا۔ معلوم ہوا کہ اس کا زہر خاص پیپٹائڈز پر مشتمل ہوتا ہے اور ایک پیپٹائڈ صرف 12 امائنو ایسڈ طویل ہے اور شاید اسے تجربہ گاہ میں تیار کرنا یا مزید بہتر بنانا ممکن ہے۔  
تازہ ترین