• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سردہوتے ہی مختلف علاقوں سے گیس غائب

پشاور(خبرنگار)سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گلبہار ‘کاکشال ‘ دلہ ذاک روڈ ‘ آفریدی آباد روڈ ‘شاہین مسلم ٹائون ، جہانگیرہ آباد رنگ روڈ ‘ شیخ آباد ‘اتحاد کالونی ‘قاضی کلے ‘کوہاٹی ، اعجازآباد،ہشتنگری،گلبرگ،حیات آباد ،تہکال اور شہرکے مختلف علاقوں میں سوئی گیس غائب ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات سے دو چار ہونا پڑا ۔بارش کے باعث جہاں ایک جانب سردی بڑھ گئی تو دوسری جانب سوئی گیس غائب ہونے اورکم پریشرکی شکایات سامنے آرہی ہیںلوگوں نے گیس ہیٹر بھی استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں جو گیس غائب ہونے سے کسی بھی جانی نقصان کا سبب بن سکتا ہے ۔شام اورصبح کے اوقات میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو صارفین کوشدیدمشکلات کاسامناہے خصوصاً کھانا پکانے کے اوقات میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہری بازارسے کھانالانے پرمجبورہوگئے ہیں ۔
تازہ ترین