• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40سماج دشمن پکڑے گئے، آتش بازی سمیت منشیات، اسلحہ برآمد

اسلام آباد، اسلا م آباد( خصوصی نامہ نگار،سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں سے 40سماج دشمن پکڑے گئے۔ وفاقی پولیس نے 13منشیا ت فروشوں سمیت 25ملزمان کو گر فتار کرکے چرس ، ہیروئن ، شراب، مال مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور آتش بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے14 ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے11سوگرام چرس،53لیٹر کھلی شراب اور4بوتل شراب،3 پستول، بھاری مقدار میں آتشبازی برآمد کر لی ۔تھانہ گنج منڈی پولیس نے سید احمد کے قبضے سے ایک ہزارروپے والے 9جعلی نوٹ برآمد کرکے گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین