• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ ہسپتال میں علاج کی بہترین سہولتیں جلد فراہم ہونگی ، ملک ابرار

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) راولپنڈی کینٹ جنرل ہسپتال کے لئے سی ٹی سکین ،الٹرا سائونڈ ،ایکسرے ،ڈائیلسز مشین،آپریشن تھیٹر کے آلات سمیت ہر قسم کی مشنیری پہنچ چکی ہے ،جلد راولپنڈی کینٹ کے عوام کینٹ جنرل ہسپتال میں بہترین علاج کی سہولیات سے مستفید ہونگے۔ موجودہ حکومت کے وزراء اور ارکین اسمبلی ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے کی بجائے اپنی گرانٹس سے منصوبے بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے ملک ابرار نے راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ کے نائب صدور کی قیادت میں کنٹونمنٹس کے منتخب ممبران پر مشتمل وفد سے گفتگو میں کیا۔راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران کے وفد کی قیادت ملک منیر احمد جبکہ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران کے وفد کی قیادت عرفان امتیاز کر رہے تھے ۔ملک ابرار احمد نے کہا کہ کچھ ماہ قبل ڈی جی ایم ایل سی ،کنٹونمنٹ بور ڈ کی ایگزیکٹو آفیسر سمیت دیگر حکام پر مشتمل وفد نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور انھیں اس منصوبے کے حوالے سے بریف کیا تھا اور اس وقت جو پی سی ون منظور کیا گیا تھا اسکے مطابق تمام مشنیری ،آلات ہسپتال میں پہنچ چکے ہیں ۔
تازہ ترین