• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دس ماہ میں 12سوشہریوں نے کرپشن سے متعلق شکایات درج کروائیں، ریجنل ڈائریکٹر

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر )ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی عارف رحیم نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے ایس ایس ڈی او کے اشتراک سے ایک مہم کا آغاز کیا تھا ۔جس کے تحت دس ماہ میں 1200سے زائد شہریوں نے کرپشن سے متعلق شکایات درج کروائی ہیں جس کی چھان بین کے بعد 621 شکایات کے تحت انکوائری کی جا رہی ہے جس میں 314 شکایات محکمہ مال کیخلاف، 100سے زائد شکایات محکمہ لوکل گورنمنٹ کیخلاف جبکہ صر ف 37شکایات پولیس کیخلاف ہیں۔ مہم کے تحت کئی سرکاری ملازمین و افسران کو رنگے ہاتھوں بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اس امرکا اظہار انہوں نے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی اور سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) کے زیر اہتمام سیمینارسے یہاں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید کو ثر عباس نے کہا کہ انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر ایس ایس ڈی او نے شہریوں کی آگاہی کیلئے شہر میں بینرز آویزاں کئے ، مختلف سیمینارز اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینارسے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صائمہ یونس ،سوشل ویلفیئر آفیسر عامر شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین