• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں آج قتل کے مجرم کوپھانسی دی جائے گی

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل اڈیالہ میں آج سزائے موت کے قیدی کوپھانسی دی جائے گی۔ جیل ذرائع کے مطابق تھانہ مری کے 2008کے مقدمہ قتل میں سزائے موت پانے والے جمیل اخترعرف سائیں کو آج منگل کی صبح پھانسی دی جائے گی ۔اس سے قبل 27نومبرکی تاریخ مقررکی گئی تھی لیکن مقتول کے خاندان سے راضی نامہ کی کوششوں پر اس کی سزاپرعمل درآمد چندگھنٹے پہلے روک دیاگیا تھا، مقتول کے ورثاءکے رضامند نہ ہونے پر پھانسی کے لئے اب دوبارہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔جمیل اخترنے 19جون 2008 کوپلاٹ کے گردچاردیواری تعمیرکرنے کے تنازع میں محمدریاض نامی شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیاتھا۔
تازہ ترین