• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس رویہ میں تبدیلی سے متعلق تربیتی ورکشاپس کے دوسرے مر حلے کا آغاز

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس کے لئے بہتر خدمات کی فراہمی و تبدیلی رویہ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپس کےدوسرے مر حلے کا آغاز کر دیا گیا۔ ورکشاپ کے دوسرے مرحلے میں راولپنڈی ریجن کے تمام ڈیوٹی افسران و محرر ، سینئر سٹیشن اسسٹنٹ اور پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کو تربیت دی جائے گی۔راولپنڈی ریجن میں شرکاء کی تربیت کے لئے پولیس کالج سہالہ سے چیف لاء انسٹرکٹر خالد قریشی و پانچ مزید ماہر انسپکٹر ز اور ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ راولپنڈی ریجن میں اس ایک روزہ ورکشاپ کے لیے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن طاہر سکندر کو فوکل پر سن مقرر کیا گیاہے۔
تازہ ترین