• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج عبدالرحیم نے تین مقدمات میں سات شہادتیں قلمبند کر کے مزید گواہ طلب کرلئے، عدالت نے تھانہ سٹی اٹک میں درج فورتھ شیڈول کیس کے ملزم مدثر عباس کیخلاف تین اور اسی الزام کے تحت تھانہ پنڈی گھیب میں درج کیس کے ملزم مفتی ناصر کیخلاف دو گواہ قلمبند کر کے پندرہ دسمبر ،تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج قتل اور ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزم قمر زیب عرف قمرو کیخلاف دو گواہ قلمبند کر کے سترہ دسمبر کو مزید گواہ طلب کرلئے۔ تھانہ صدر تلہ گنگ میں درج اغوا برائے تاوان کیس کے ملزم نعیم الرحمان کا بیان مکمل ہونے کے بعد سماعت پندرہ دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
تازہ ترین