• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں آن لائن ایجوکیشن ضروری ہے ، جرمن سفیر مارٹن کوبلر

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں ٹیچرز اور ایجوکیٹرز کی آن لائن ٹریننگ اور لرننگ سرگرمیوں پر 4روزہ بین الاقوامی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر تھے۔ اس موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیا الدین نجم، ڈائریکٹر جنرل نمل محمد ابراہیم، ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی، ڈائریکٹرز،ملائیشیا، فرانس، ڈنمارک،اور بھوٹان سے وفود موجود تھے۔ جرمن سفیر نے کہا کہ پاکستان میں آن لائن ایجوکیشن وقت کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین