• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو مفادعامہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے ہونگے،اصغر رند

کوئٹہ (پ ر )بی این پی عوامی کے مرکزی رہنماء و سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند نے کراچی میں بلیدہ زامران کے سرکردہ سیاسی رہنما واجہ منشی محمد سے ملاقات کرکے بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا دونوں رہنمائوں نے بلوچ قوم کے اتحاد ویکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی رواداری اور قوم کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے سیاسی و نظریاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر سوچنا ہوگا ایک روشن مستقبل کے لئے پر امن سیاسی ماحول کو پروان چڑھا کر صبرو تحمل دور اندیشی معاملہ فہمی و تدبر سے کام لینا ہوگا۔ سیاسی و معاشی مسائل کے حل اور سماج کی بہتری کیلئے بھائی چارے کی فضا کو ہموار کرنے، قومی و سیاسی رشتوں کو مضبوط و مستحکم کرنے کے لیے باریک بینی سے سیاسی صورتحال اورحالات کا جائزہ لینا ہوگا۔ حکومت وقت کو عوامی مفاد عامہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اپنے سمت کا تعین کرنا ہوگا۔ تعلیم صحت خصوصا ًزراعت کیلئے لانگ ٹرم پالیساں بنانی ہونگی تاکہ اس شعبے کو تباہی سے بچایا جاسکے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت مصلحت پسندی سے بالاتر ہو کر قوم کی فلاح وبہبود کیلئے ایک جامعہ پالیسی تشکیل دے۔  
تازہ ترین