• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے تجاوزات کیخلاف آپریشن آج ہوگا

کراچی سرکلر ریلوے ٹریک پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن آج شروع کیا جا ئے گا۔

پہلےمرحلےمیں گلبرگ اورلیاقت آباد میں ریلوے ٹریک سے تجاوزات ختم کی جائیں گی۔

کراچی سرکلر ریلوے کے 43 کلومیٹر طویل راستے کے اطراف لگ بھگ 5 ہزار سے زائد مکانات اور بلند و بالا عمارتیں قائم ہیں۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کے مطابق ریلوے کی کل 580 ایکڑ اراضی پر لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے جسے چھڑانا ہے۔

ادھر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ سرکلر ریلوے کے متاثرین کو ہٹانے سے پہلے متبادل فراہم کیا جائے۔

کنور نوید جمیل نے یہ بات غریب آباد کے رہائشیوں کے وفد سے بات کرتےہوئے کہی، وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر ان سے ملاقات کی۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق وفد کا کہنا تھا کہ انہیں ایک دن میں گھر خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔

کنور نوید جمیل نے کہا کہ طاقت کے ذریعے گھر خالی کرانے کی مخالفت کی جائے گی، سرکلر ریلوے کامیاب کرنا ہے تو پہلے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔

تازہ ترین