کراچی کے علاقے ملیر سے ایئرپورٹ جانے والی سڑک پر ایک ٹرک رفتار پر قابو نہ پاتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھ گیا۔
کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق فٹ پاتھ پر چڑھنے والے اس ٹرک میں کیمیکل موجود ہے، جبکہ فٹ پاتھ پر چڑھنے کے باعث ٹرک سے کیمیکل رسنے لگا۔
کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچنے کے لیے ٹریفک اہلکاروں نے پولیس کی مدد سے ٹرک کے اطراف سے لوگوں کو ہٹا یا ہے۔