• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں برٹش فیشن ایوارڈز کا میلہ سج گیا


لندن میں برٹش فیشن ایوارڈ ز کا رنگا رنگ میلہ سج گیا جس میں ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرکر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

دی رائل البرٹا ہال میں منعقدہ اس ایوارڈ تقریب میں جہاں فیشن کی دنیا کی مشہور ترین شخصیات نے ریڈ کارپٹ پر انوکھے ملبوسات زیب تن کئے فوٹو گرافروں کو پوز دئیے وہیں اچانک شو کے دوران شاہی گھرانے کی چھوٹی بہو میگھن مارکل نے بھی اینٹری دی اور حاضرین کو حیران کر دیا ۔

اس دوران 17سالہ امریکی ماڈلKaia Gerberنے شوکو چار چاند لگا دئیے جبکہ بیلا ہدید کو مات دیتے ہوئے ماڈل آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی لے اُڑیں۔

ریڈ کارپٹ پر Kaia Gerberسمیت وکٹوریا بیکھم ، ڈیوڈ بیکھم ، اوما تھرمن ،پینی لوپ کروز، پالوما فیتھ، کندل جینر،کیری مولگن ،جوڈی کڈ،اورریٹا ا ورا جب ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو نت نئے فیشن کے جلوے بکھیرتے دکھائی دئیے ۔

تازہ ترین