آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 13؍جمادی الاوّل 1440ھ 20؍جنوری2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین گیس فیلڈز بند ہونے سے توانائی بحران سنگین ہوگیا،سوئی سدرن نے سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت تک گیس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کے ساتھ بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں کو بھی گیس بند کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس بحران پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے،سوئی سندرن کے فیصلے کے بعد سندھ بھر میں کل بھی سی این جی اسٹیشنز بن رہیں گے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندے سمیع خان نے کہا کہ آئے دن کا سی این جی کا ناغہ ختم کیا جائے، گیس فراہم نہ کی گئی توشارع فیصل کو بلاک کردیں گے۔

سوئی سدرن حکام کے مطابق سندھ میں گیس بحران سنگین، کل بھی سی این جی بند ہو گی، 3 گیس فیلڈز بند ہیں ،سی این جی 48 گھنٹے بعد بدھ کو صبح 8 بجے کھلنے کا امکان ہے۔

ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنما ارشاد بخاری کے مطابق اچانک سی این جی بندش سے کراچی میں 50 فیصد سے زائد ٹرانسپورٹ بند ہے، گیس کی اچانک بندش ختم نہ ہوئی تو ہڑتال کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن نے اچانک سی این جی بند کرنا عادت بنا لی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں گھریلوں صارفین نے بھی گیس پریشر مکمل طور پربحال نہ ہونے کی شکایات کیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں