• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل کے شہر کیمپیانز کے گرجا گھرمیں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 5 لوگوں کو ہلاک کردیا اور بعد میں خود کشی کرلی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہےکہ چرچ میں عبادات جاری تھیں کہ ایک مسلح شخص گرجا گھر میں ریوالورلے کر گھس آیا اور فائرنگ کردی جس سے 5افراد ہلاک ہوگئے۔بعدمیں مسلح شخص نے اسی ریوالور سے اپنی بھی جان لے لی۔

پولیس نےمسلح شخص کی شناخت اور فائرنگ کے اسباب سے متعلق فوری طور پر کچھ نہیں بتایا تاہم گرجے میں موجود ایک خاتون کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے ساتھ بھگدڑ مچ گئی جس سے متعدد لوگ گرنے کی وجہ سے بھی زخمی ہوئے۔

تازہ ترین