• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی کو برطانیہ کی مقامی سیاست میں حصہ لینا ہوگا

برمنگھم (ابرار مغل) برطانیہ میں مقیم اوورسیز کمیونٹی کو روایتی اور علاقائی سیاست اور دھرنے بازی سے باہر نکل کر برطانیہ کی مقامی اور قومی سیاست میں حصہ لینا ہوگا۔ پورے ملک میں بریگزٹ کے بارے میں خدشات اور تحفظات پائے جارہے ہیں، لیکن ہماری کمیونٹی کی اس طرف کوئی توجہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار سمال ہیتھ کمیونٹی سینٹر میں چیئرمین چوہدری محمد گلفام کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چوہدری منظور حسین، صاحبزاد سائیں رزاق، حاجی عبدالرحمن، عدیل خان، چوہدری اختر سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ چوہدری گلفام نے کہا کہ اس وقت ہمیں برطانیہ کی سیاست اور یہاں کے مختلف معاملات میں بھرپور شرکت کرنی ہوگی۔ چوہدری منظور حسین نے کہا کہ ہماری نسل اب یہاں کی ہوکر رہ گئی ہے، لیکن پہلی نسل ابھی تک علاقائی اور روایاتی سیاست اور دھرنے بازی میں مصروف ہے، ہمیں توازن کرنا ہوگا۔ کیونکہ برطانیہ بھی ہمارا ملک ہے۔ اس موقع پر شرکا نے مختلف موضوعات اور حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
تازہ ترین