• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں ’’پیلی جیکٹ‘‘ والوں کا ہفتے کے روز بھرپور طاقت دکھانے کا اعلان

پیرس( نمائندہ جنگ ) فرانس بھر میں 'پیلی جیکٹ ' والوں کا مظاہرے جاری رکھنے کا فیصلہ،آئندہ ہفتے کے روز بھرپور طاقت دکھانے کا اعلان، پیرس میں احتجاج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ التوا کا شکار ،گذشتہ روز400 کالجوں میںتدریس کا عمل شروع نہ ہو سکا ،واضح رہے کہ فرانس میں حکومت کےخلاف مظاہروں کے بعد پیرکی رات صدرفرانس ایما نویل میخواں نے قوم سے خطاب میں چند اقدام کر نے کااعلان اور مسلسل رابطہ رکھنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ ملک میں افراط زر کے خلاف جاری احتجاج کے بعد کئی فلاحی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔قوم کے نام ٹیلی ویژن پر نشر کیے جانے والے12منٹ کے پیغام میں صدر نے کم سے کم اجرت میں اضافے اور ٹیکس میں چھوٹ دینے کے اعلانات بھی کیے۔فرانس میں پٹرول کی منصوعات پرٹیکس، بڑھتے ہوئے افراط زر اور دیگر مسائل کے خلاف چار ہفتوںسے پُرتشدد مظاہرےجاری ہیں، صدر فرانس نے تشدد پر تنقید کی تاہم کہا کہ مظاہرین کا غصہ گہرا اور کئی طریقوں سے جائز ہے۔صدر نے اعلان کیا کہ 2019 سے کم از کم اجرت 100 یورو فی مہینہ تک بڑھا دی جائے گی۔
تازہ ترین