کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کی احسان مانی کی طرح پی سی بی کے نئے ایم ڈی وسیم گلزار خان کا تعلق بھی آزاد کشمیرسے ہے۔ وسیم خان کہتے ہیں کہ فروری میں اپنی نئی ذمے داریاں سنبھالوں گا اور پی سی بی کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کردوں گا۔ پاکستان سپر لیگ کو سنبھالوں گا اور ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کو از سر نو منظم کروں گا۔ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی میرا سب سے بڑا ٹارگیٹ ہوگا۔