• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے یو جے کی سینئر صحافی کو ہراساں کرنے کی مذمت، وزیر اعلیٰ سے تحقیقات کا مطالبہ

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی، کے یو جے کے سابق صدر اور روزنامہ امن کے سابق ایڈیٹر شبراعظمی کے گھر پر پولیس کے چھاپے اور ہراساں کیے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور ذمے داروں کا تعین کرکے ان کیخلاف فوری کارروائی کی جائے ۔کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی، جنرل سیکریٹری جاوید قریشی سمیت مجلس عاملہ نے کہا ہے کہ مسلح افراد نے سرچ آپریشن کے نام پر شبراعظمی کے گھر کی تلاشی لی، میاں بیوی کو ہراساں بھی کرتے رہے کچھ برآمد کرنے میں ناکامی کے بعد شناختی کارڈز چیک کیے گئے اور موبائل فون کیمرے سے زبردستی ان کی تصاویر بھی بنائی گئیں۔ 
تازہ ترین