• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل، چرچ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، حملہ آور کی خودکشی

سائو پولو (جنگ نیوز) برازیل کے شہر کیمپیانز کے چرچ میں مسلح شخص نے خود کشی کرنے سے قبل فائرنگ کرکے 5 لوگوں کو ہلاک کردیا۔ خبررساں اداے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے تصدیق کی کہ چرچ میں عبادت کا سلسلہ جاری تھا کہ ایک مسلح شخص ریولور کے ہمراہ چرچ میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح شخص کی فائرنگ سے افراد 5 ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے بعدازاں مسلح شخص نے اسی ریولرر سے اپنی جان لے لی۔ پولیس نے بتایا کہ ’مسلح شخص کی شناخت اور فائرنگ کے پیچھے اسباب سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے۔

تازہ ترین